2 مارچ، 2025، 2:05 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85766843
T T
0 Persons

لیبلز

صہیونی بربریت کے نئے اعدادوشمار، لبنان میں تقریباً 6 ہزار افراد شہید

تہران (ارنا) لبنان میں شہداء کی تعداد کے نئے اعدادوشمار کی اشاعت صیہونی جرائم اور بربریت کو ظاہر کرتی ہے جو صیہونی غاصبوں نے اس ملک میں 8 اکتوبر 2023 سے جنگ بندی کے خاتمے تک انجام دییے۔

 ہر گزرتے دن کے ساتھ لبنان میں صیہونی غاصبوں کے جرائم کے  نئے واقعات سامنے آرہے ہیں۔

یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ صیہونی دشمن نے بلیو لائن کے اطراف کی بستیوں سے انخلاء سے قبل شہداء کی لاشوں کے ساتھ ہیرا پھیری کی، کیونکہ نکالی گئی لاشوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کے نتائج ان کی شناخت کے حوالے سے دستیاب ہڈیوں اور باقیات کی معلومات سے مطابقت نہیں رکھتے ۔

میڈیا آؤٹ لیٹ کے مطابق، لاشوں تک رسائی اور ڈی این اے ٹیسٹ ان کی شناخت کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ جن لوگوں کا سراغ نہیں ملا ان کی قسمت کا تعین ہونے تک انہیں لاپتہ کے طور پر درج کیا جائے گا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .